جھوٹا/منہ لگی چیز

8621

جھوٹے کی تعریف

جھوٹا

پینے والا جب پانی پی لے اور جو پانی برتن میں باقی رہے تو وہ جھوٹا کہلاتا ہے-

جھوٹے کی اصل پاک ہے لیکن اگر اس کی نجاست پر کوئی دلیل وارد ہو تو وہ ناپاک ہو گی-

1- پاک جھوٹے

1- آدمی کا جھوٹا

آپ ﷺ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ "کا جھوٹا پانی پیتے تھے اور برتن کے جس حصے سے وہ پیتی تھیں وہیں سے آپ ﷺ بھی پیتےتھے- "[اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے]

آدمی کا جھوٹا

2- بلی کا جھوٹا

بلی کا جھوٹا پاک ہے آپ ﷺ کا فرمان ہے "بے شک بلی نجس نہیں ہے کیونکہ وہ تمہارے گھروں میں آتی جاتی رہتی ہیں- "[اس حدیث کو امام ترمذی نے روایت کیا ہے]

بلی کا جھوٹ

3- حلال جانور کا جھوٹا ، خچر گدھے اور درندوں اور شکاری پرندوں کا جھوٹا پاک ہے-

کیونکہ اصل انکی پاک ہے اور اس کی نجاست پر دلیل بھی نہیں ہے- آپﷺ گدے کی سواری کرتے تھے اور آپ ﷺ کے زمانے میں اس پر سواری کی جاتی تھی-

حلال جانور کا جھوٹ
گدھے کا جھوٹ
پرندے کے پنجوں کا جھوٹ
درندے کا جھوٹ

2- ناپاک جھوٹوں کا بیان

أ- کتے کا جھوٹا

آپ ﷺ نے فرمایا کہ "اگر کتا برتن میں منہ مارے تو اس کی پاکی یہ ہے کہ اس کو سات مرتبہ دھو لیا جائے اور بہتر یہ ہے کہ مٹی بھی استعمال کی جائے- " [یہ حدیث متفق علیہ ہے]

ب- خنزیر کا جھوٹا

خنزیر کا جھوٹا حرام ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں "اور خنزیر کا گوشت حرام ہے" یعنی نجس ہے- تو جو چیز اس سے پیدا ہو گی وہ بھی نجس ہو گی-

کتے کا جھوٹ
خنزیر کا جھوٹ
آدمی کی پاکیزگی

آدمی بذات خود پاک ہے چاہے مسلم ہو یا کافر- جیسا کہ رسول اللہ ﷺ "نے فرمایا کہ مومن ناپاک نہیں ہو سکتا اور یہ بھی ثابت ہے"[یہ حدیث متفق علیہ ہے]

کہ رسول اللہﷺ " نے ایک مشرکہ عورت کے زاد سفر کے پانی سے وضو فرمایا- "[یہ حدیث متفق علیہ ہے]

اور جہاں تک سورۃ توبہ کی اس آیت کا تعلق ہے کہ "بے شک شرک کرنے والے لوگ نجس ہیں" یہاں معنوی نجاست مراد ہے یعنی عقیدہ کی ناپاکی-.